پاکستان سے بے پناہ پیار ہے ¾ یہاں سے کبھی نہیں جاﺅں گی ¾ حنا دل پذیر

پاکستان سے بے پناہ پیار ہے ¾ یہاں سے کبھی نہیں جاﺅں گی ¾ حنا دل پذیر

  

 کراچی ( اے این این )اداکارہ حنا دلپذیر خان نے کہاہے کہ پاکستان سے پیارکرتی ہوں کبھی یہاں سے نہیں جاوں گی جب بھی کام کیااپنے ملک کی ترقی کے لیے کیاکبھی کسی سے متاثر نہیں ہوتی نہ ہی کسی سے شکایت کرتی ہوں مگر میرے ڈراموں کواچانک بند کردینا اچھاعمل نہیں ہے مجھے اس بات پرافسوس ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سازشیں توہردورمیں ہوتی رہی ہیں اورآج بھی ہورہی ہیں میں کسی بھی فرد واحد پر تنقید نہیں کررہی میرا کام پاکستان ہی نہیں جہاں بھی ہماراڈرامہ دیکھاجاتاہے وہاں مقبول ہے انڈیامیں میرے ڈراموں کواکیڈمیزمیں دکھانا اورنئے فنکاروں کومیری اداکاری سے تربیت دیناصرف میرے ہی لیے نہیں ہم سب کے لیے اعزازکی بات ہے پاکستان کانام جوبھی روشن کررہاہے۔ دنیامیں وہ ہمیں پیارا ہے میں اس بات پریقین رکھتی ہوں کہ انسان کوکام کرتے رہناچاہیے خداضرورکامیابی سے ہمکنارکرتاہے۔

مزید :

کلچر -