روس کا یوکرین حکومت کی کارروائی کے دوران تیس افراد کی ہلاکت پر ناراضگی کا اظہار

روس کا یوکرین حکومت کی کارروائی کے دوران تیس افراد کی ہلاکت پر ناراضگی کا ...

  

ماسکو(اے پی پی) روس نے مشرقی یوکرین میں یوکرین حکومت کی کارروائی کے دوران تیس افراد کی ہلاکت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے ۔ ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ یوکرین اور اس کے مغربی پشت پناہوں کو انارکی ختم کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ روس اس سانحہ کو یوکرین حکومت کی مجرمانہ غفلت سمجھتا ہے ۔   

مزید :

عالمی منظر -