مس فائر سے پولیس اہلکار کی موت
سری نگر(کے پی آئی)ڈورو شاہ آباد کے مضافاتی گاﺅں گسوی گنڈ میں قائم مندر کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔ گسوی گنڈ ڈورو میں ا±س وقت لوگوں میں کھلبلی مچ گئی جب صبح دس بجے کے قریب مندر کی حفاظت پر تعینات پولیس چوکی سے گولی کی آوازآئی اس دوران وہاں موجود اہلکاروں نے اپنے ہی ساتھی سلیکشن گریڈ عبدالرشید کھٹانہ ولد بشیر احمد بیلٹ نمبر 577Aساکنہ گڈویل کوکر ناگ کو خون میں لت پت پایا۔ اگر چہ ا±سے اسپتال پہنچانے کی کو شش کی گئی-
تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار کی موت اپنی ذاتی بندوق سے مس فائر ہونے سے ہوئی ہے،اس بیچ ڈورو پولیس نے قانونی لوازمات پورے کر نے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کی، مذکورہ اہلکار 5بچوں کا باپ ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کا واحد کماﺅ تھا۔