ایپل کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی سام سنگ کو 120 ملین ڈالر جرمانہ

ایپل کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی سام سنگ کو 120 ملین ڈالر جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کیلیفورنیا(آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک فیڈرل کورٹ نے آئی فون تیار کرنے والے ادارے ایپل کے سمارٹ فونز سے متعلق پیٹنٹ حقوق کی خلاف ورزی کے ایک اہم مقدمے میں جنوبی کوریا کی حریف کمپنی سام سنگ کو قریب 120 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔ سان ہوزے کی عدالت میں مقدمے کی جیوری نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ صارفین کے لیے الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والا جنوبی کوریائی ادارہ سام سنگ امریکی کمپنی ایپل کے حق میں محفوظ پیٹنٹ رائٹس کی جس خلاف ورزی کا مرتکب ہوا-
 اس کی تلافی کے لیے اسے ایپل کو 119.6 ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ اسی طرح سام سنگ کی طرف سے ایپل کے خلاف لگائے گئے پیداواری اور تجارتی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق الزامات میں عدالت نے ایپل کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ وہ سام سنگ کو صرف ایک لاکھ 58 ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرے۔

مزید :

عالمی منظر -