گڈز ٹرانسپورٹرز کیطرف سے ملک بھر میں ٹرک سٹینڈ بنانے کا مطالبہ،12مئی کو کنونشن طلب

گڈز ٹرانسپورٹرز کیطرف سے ملک بھر میں ٹرک سٹینڈ بنانے کا مطالبہ،12مئی کو ...

  

لاہور ( اسد اقبال )لاہور گڈز ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے بار بر داری سیکٹر میں اصلا حات اور درپیش مسائل کے حل سمیت گڈز ٹرانسپورٹروں کو یکجاںکر نے کے لیے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کا کنو نشن 12مئی کو لاہور میں ہو گا جس میں صو بہ سندھ ، صوبہ بلو چستان ، صوبہ خیبر پختو نخواہ اور صو بہ گلگت بلتستان کے قائد ین سمیت ڈسٹرکٹ وتحصیل کی سطح پر گڈز ٹرانسپورٹرز شر کت کر یں گے جبکہ میز بانی کے فرائض پنجاب کی قیادت ادا کر ے گی بتا یا گیا ہے کہ لاہور میں ہو نے والے اس کنونشن سے گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلا حات لائی جائیں گی جس کو سر کاری سطح پر اہمیت دینے کے لیے سیکرٹری ٹرانسپورٹ شو کت علی ،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئر مین خواجہ احمد حسان ،صوبائی وزراءپنجا ب سمیت قومی و صو بائی اسمبلی کے اراکین شر کت کر یں گے 12مئی کو ہو نے والے کنو نشن کا پنڈال بابو صابو ٹرک اسٹینڈ پر سجا یا جائے گا جس میں استقبا لیہ لاہورگڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر طارق نبیل پیش کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنونشن میں گڈز ٹرانسپورٹرز کا اولین مطا لبہ صوبائی دارالحکو مت سمیت ملک بھر میں ٹرک اسٹینڈز کا قیا م ہے جبکہ مرکزی سطح پر تنطیم سازی بھی کی جائے گی روزنا مہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماﺅ ں طارق نبیل اور ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کنو نشن سے سیکٹر میں اصلا حا ت لا ئی جائیں گی جبکہ گڈز ٹرانسپور ٹروں اور انتظا میہ کو در پیش مسائل جن میں لو ڈر گاڑیو ں کے بے جا چا لانو ں کی بھر مار ، ڈکیتی ، انتظا میہ کی بد اخلا قی، بے جا ٹو ل پلا زو ں کے اخراجا ت کے حوالے سے بات کی جائے گی کیو نکہ ان مسائل کی و جہ سے گڈز ٹرانسپور ٹرز خسا رے سے دو چار ہیں رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن نے ہمیشہ ہر حکو مت کے ساتھ ملک کے وسیع تر مفاد میں تعاون کیا ہے زلزلہ سیلا ب ہو یا کو ئی بھی نا گہا نی آفت ہم نے مالی ، اخلا قی اور فر ی ٹرانسپورٹ کی سہو لیا ت میسر کر تے ہوئے حکو متو ں کے ساتھ تعاون کیا ہے گڈز ٹرانسپور ٹرز حکو مت کو اربو ں روپے کا ایڈ وانس ٹیکس دے کر ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں کلید ی کر دار اد ا کر رہے ہیں انھو ں نے مزید بتا یا کہ سیکر ٹر ی ٹرانسپورٹ شو کت علی گڈز ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجید گی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر ز بھی محکمہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -