ڈینگی وائرس کے خلاف تمام وسائل بروئے کا لائنگے،مجتبیٰ شجاع

ڈینگی وائرس کے خلاف تمام وسائل بروئے کا لائنگے،مجتبیٰ شجاع

  

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں نے ڈےنگی بخار کے خلاف شعور بےدار کےا اور حکومتی اقدامات کے باعث موجود ہ سیزن کے دوران ڈےنگی بخار کوپھیلنے سے روک دےاجائے گاتاہم معاشرے کے تمام طبقے عوام کوڈےنگی بخار کی حفاظتی تدابےر سے آگاہ کرےںگے انہوںنے کہا کہ محمدشہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ ایک مسلسل عمل ہے چوک نا خدا میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف حکومت پنجاب نے گزشتہ سال تمام ممکنہ وسائل استعمال کےے اوراب بھی ہر ممکن اقدامات کےے جائیںگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 102ارب روپے خرچ کررہی ہے جو صوبائی بجٹ کا 10.9فیصد ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماءسمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے اور علماءکرام اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -