پیپلز پارٹی آزادی اظہار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی،افنان بٹ
لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے عالمی یو م صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور جب کبھی میڈیا کمیو نٹی پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ، پیپلز پارٹی اور صحافی برادری ہمیشہ متحد ہو کر کئی دہائیوں سے ڈکٹیڑوں اور مارشل لاﺅں کا مقابلہ کرتے چلے آرہے ہیں اور آئندہبھی کر تے رہیں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اس بات پر فخر ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے میڈیا کی توسیع اور مضبوطی کیلئے کئی قابل ذکر اصلاحات نافذ کیںاُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کی کو ششوں میں مصروف عمل ہے، جبکہ جمہوری کلچر کا حسن یہی ہے کہ ریاست کے تمام ستون اپنے اپنے دائرہ کار میں آزا د ہوں بالخصوص صحافت جیساءستون جس کے زریعے عوام کو معلومات دی جاتی ہیں ان کا آزاد ہونا نا گزیر ہے، لیکن ہمارے ہاں بد قسمتی سے صحافت پر ہر آمر ادر ہر رجعت پسند ذہنیت کی سیا سی جما عت نے قدغن لگانے کی کوشش کی لہذا ضرورت اس امر کی ہے ریاست کے اس ستون کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت لے،