امن وامان کے لئے انسداد دہشگردی فورس قائم کی جائے گی،شجاع خانزادہ

امن وامان کے لئے انسداد دہشگردی فورس قائم کی جائے گی،شجاع خانزادہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر برائے محکمہ انسداد ہشت گردی و تحفظ ماحولیات پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں دہشت گردی پر موثر طریقے سے قابو پانے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کا فیصلہ کیاہے لاہور سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس کے لئے 1500 کارپورلز بھرتی کر لئے گئے ہیں جن کو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں لاہور میں تربیت دی جائے گی - پہلے مرحلے میں 500 کارپورلز کو ٹریننگ ، دوسرے مرحلے میںپھر 500 جبکہ تیسرے مرحلے میں باقی 500 کارپورلز کو تربیت دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -