تعلیم کے بغیر ترقی کا کوئی تصور مکمل نہیں ہو سکتا،راشدہ یعقوب

تعلیم کے بغیر ترقی کا کوئی تصور مکمل نہیں ہو سکتا،راشدہ یعقوب

  


لاہور(سپیشل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کی دوستی مضبوط تاریخی اور ثقافتی رشتوں پر استوار ہے مسلم لیگ( ن) کی حکومت تعلیم کے میدان میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیم کو عام کیے بغیر عوام میں رواداری، برداشت اور وسعت نظری کے کلچر کو متعارف نہیں کرایا جاسکتا تعلیم کے بغیرترقی کا کوئی تصور مکمل نہیں ہوسکتااورتعلیم بذریعہ روزگار ہی نہیں، یہ قوم کو عزت نفس کا سبق بھی دیتی ہے انہوں نے کہا کہ لاہور کی پرائم لوکیشن پر 852ایکڑ اراضی پر نالج پارک جنوبی ایشیاء کی تعلیمی معیشت میں ایک انقلاب ثابت ہوگااور ہمیں قوی امید ہے کہ مغرب کے اہم تعلیمی ادارے بھی نالج پارک میں اپنے کیمپس قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی فروغ تعلیم کے لیے کاوشیں اوراقدامات قابل تحسین ہیں مسلم لیگ( ن) کی حکومت تعلیم کے میدان میں مثبت پیش رفت کر رہی ہے برطانیہ نے پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں فروغ تعلیم کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے جو مسلم لیگ( ن )کی حکومت پر دوسرے ممالک کے اعتماد کاثبوت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -