ذیابیطس کی بیماری انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن سکتی ہے،بشیر مہدی
لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ذیابیطس کی بیماری جسے شوگر بھی کہا جاتا ہے اگر حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں ذیابیطس بارے شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہ ذیابطیس کے شکار مریض کی حالت اگر ابتر ہوجائے تو یہ دن بدن دماغی صلاحیتیں کم کرتا رہتا ہے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر شوگر کا شکار مریض اپنی بیماری پر قابو نہ پاسکے تو گزرنے والی ہر دہائی کے ساتھ اس کی دماغی صلاحیتیں 20 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں تحقیق کے مطابق شوگر کے مرض کے باعث جسمانی نسیں دماغ کو درکار خون کی فراہمی صحیح طرح نہیں کر پاتیں جو دماغ کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ذیابطیس کے شکار مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔