گورنر ہاؤس میں عالمی یوم خواتین بائیک رائیڈر پر پر وقار تقریب
لاہور( سپیشل رپورٹر) گورنر ہاؤس لاہور میں عالمی یوم خواتین بائیک رائیڈر کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ‘تقریب میں پاکستان گرلز گائیڈ ز ایسوسی ایشن کی صوبائی کمشنرنفیسہ سکند ر ملہی ، فضل ترین اورسلمی سجاد نے بھی شرکت کی اس موقع پربیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے پاکستان گرلز گائیڈ ز ایسوسی ایشن کی صوبائی کمشنر نفیسہ سکند ر ملہی سے گرلز گائیڈ پنجاب کے صدر کا حلف لیابیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا کہ جو لوگ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں وہ حقیقتاً عظیم لوگ ہیں ، اللہ تعالی بھی ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو نسل انسانی کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور انسانی خدمت کے جذبے کو اپنی زندگیوں کا محور و مرکز سمجھتے ہیں بعد ازاں‘ بیگم گورنر پرو ین سرور نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گرلز گائیڈزمیں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی موجود تھے۔