جمہوریت کمزور ہونے سے ترقی کا پہیہ جام ہو جاتا ہے،کامران مائیکل
لاہور(پ ر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جمہوریت کمزورہونے سے معیشت کاشٹرڈاؤن جبکہ ترقی کاپہیہ جام ہو جاتا ہے کچھ اناڑی لوگ ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں انہیں روکناہوگاورنہ ان کی غلطیوں کاخمیازہ بیس کروڑعوام کوبھگتناپڑے گاجمہوری نظام امن واستحکام کاضامن ہے،لوگ منتخب قیادت کی خدمات اورترجیحات سے خوش ہیں وفاقی حکومت نے عوام کی توقعات سے بڑھ کرانہیں ڈیلیور کیا ہے آنیوالے دنوں میں عوام کامعیارزندگی مزید بلندہوگا،اب لوگ اپنے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رہیں گے وہ مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے کامران مائیکل نے مزید کہا کہ انڈسٹری سمیت کوئی شعبہ اورطبقہ جمہوریت کے ثمرات سے کوئی محروم نہیں رہے گاوزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کواقتصادی طاقت بنانے کی صلاحیت اورقابلیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف قومی بحرانوں سے جلدنجات کیلئے دوررس اورٹھوس اصلاحات کررہے ہیں عنقریب بجلی اورگیس کی قلت ختم ہوجائے گی،عوام کواحتجاج کیلئے بھڑکانے والے ان کے دوست نہیں دشمن ہیں احتجاجی مظاہروں سے مسائل حل نہیں ہوں گے اس کیلئے صبروتحمل اورجہدمسلسل کی ضرورت ہے عمران خان کاطاہرلقادری کی سوچ سے متفق ہونااورجمہوریت کوللکارنا افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کی طرح عمران خان بھی ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت اینٹی جمہوریت کیمپ کاحصہ بن گئے ۔