تجاوزات کے خلا ف آپریشن جا ری،10ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
لاہور(سٹا ف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالو اَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران10ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن نے مشترکہ آپریشن کے دوران موہلنوال روڈ سے کچے مکان اور تھڑے مسمار کیے اور 4 ہزار مربع فٹ سرکاری اراضی واگزار کروالی شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے بھوگیوال روڈ پر فالو اَ پ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاواہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے قائد اعظم انٹر چینج تا محمود بوٹی تک فالو اَ پ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے دھرمپورہ روڈ پر فالو اَ پ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ، کریم بلاک میں فالو اَ پ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے مین بازار یوسف پارک ، بیگم کوٹ میں فالو اَ پ آپریشن کیا اور 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے اسلامپورہ ، انارکلی، ، نیلا گنبد میں فالو اَ پ آپریشن کیا اور 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے ما ڈل کا لونی اور مکہ کا لو نی میں فالو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔