لاہور کا نالج پارک جنوبی ایشیاء میں عالمی معیارکی تعلیم کا پہلا ادارہ ہوگا،رانا بابر
لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ مزدور اللہ کا دوست ہوتا ہے لاہور میں قائم ہونے والانالج پارک جنوبی ایشیاء کے خطے میں بین الاقوامی معیار کا پہلاتعلیمی مرکز ہوگا،جس میں اساتذہ اور ملکی و غیر ملکی طلبہ کے لئے رہائش گاہیں،شاپنگ مال،تفریحی مراکز اور زندگی کی دیگر تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیم کے اپنی نوعیت کے اس منفردمرکزکے قیام کا بنیادی مقصدان پاکستانی نوجوانوں کو اپنے ملک میں اعلی تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا ہیں جن کے پاس مہنگی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے وسائل نہیں ہیں اس نالج پارک میں قائم ہونے والے تعلیمی اداروں میں صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کریں گے نالج پارک میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کے کیمپس کھولنے کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں گی پنجاب کی پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا کیمپس بھی نالج پارک میں بنے گا۔