آپو لو ہسپتال نیو دہلی میں 500پاکستانیوں کا لیور ٹرانسپلانٹ مکمل

آپو لو ہسپتال نیو دہلی میں 500پاکستانیوں کا لیور ٹرانسپلانٹ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) دو سالہ پاکستانی بچہ نعلین عزیز جو پیدائشی طور پر جگر کی سنگین بیماری میں مبتلا تھا اور اس کو حکومتِ پنجاب نے لیور ٹرانسپلانٹ کے لئے بھارت بھجوایا تھا وہ آپولو ہسپتال میں کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد لاہور واپس پہنچ گیا نعلین عزیز500واں پاکستانی شہری تھا جس کا آپولو ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آپولو ہسپتال نیو دہلی کے گروپ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر انوپم سِبل اور چیف لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر سبھاش گپتا نے نعلین عزیز کے والد شعیب نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپولو ہسپتال میں1998ء میں لیور ٹرانسپلانٹ کا شعبہ قائم کیا گیا اور اب تک ہسپتال میں1700لیور ٹرانسپلانٹ کئے جا چکے ہیں ڈاکٹر انوپم سِبل نے بتایا کہ گزشتہ سال میں کُل1456ٹرانسپلانٹ کئے گئے جن میں390لیور اور1066گردہ کے تھے جو دنیا کے تقریباً23ممالک کے مریضوں پر مشتمل تھے انہوں نے کہا کہ آپولو ہسپتال میں پاکستانی بچے نعلین عزیز کے کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ سے آپولو ہسپتال میں پاکستانی ٹرانسپلانٹ مریضوں کی تعداد500ہو گئی ہے اس موقع پر آپولو ہسپتال کے چیف لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر سبھاش گپتا نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ ایک ہی ملک خاص کر ہمسایہ ملک پاکستان کے 500 مریضوں کا کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ مکمل کیا ہے آج نعلین عزیز کی صحت مند زندگی ہمارے لئے طمانیت کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ اگلے سال میں بھی ہمارے پاس لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مصروف ٹرین شیڈول ہے اور ہم مریضوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی انتہائی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں گے اس موقع پر نعلین عزیز کے والد شعیب نواز نے کہا کہ اللہ رب العزت کا بہت شکر گزار ہوں کہ اس نے میرے بیٹے نعلین کو نئی زندگی دی میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ، ڈاکٹر انوپم سِبل، ڈاکٹر سبھاش گپتا اور آپولو ہسپتال کی تمام ٹیم کا بے حد شکر گزار ہوںیاد رہے کہ2سالہ نعلین عزیز کو اس کی والدہ نے اپنا جگر عطیہ کیا ہے۔