وزیر پانی و بجلی عوام کو بیوقو ف بنانے سے گریز کریں،انجینئر یاسر

وزیر پانی و بجلی عوام کو بیوقو ف بنانے سے گریز کریں،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں دعوے اور ٹائم فریم دینے والے حکومت میں آ کر اپنے وعدوں اور دعوﺅں سے مکر گئے ہیں حکومت باتوں سے کام چلانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تحریک انصاف حکومت کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی اورہر فورم پر بھرپور احتجاج کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر پانی و بجلی عوام کو بے وقوفبنانے سے گریز کریں دو تین ماہ بعد گرمی ختم ہونے سے ویسے ہی شارٹ فال کم ہو جائے گا۔ حکومت بتائے کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والوں نے ایک سال میں کیا اقدامات کئے ہیں؟