وعدے پورے نہ کرنے پر بشارالاسد سے ناطہ توڑ لیا ،بان کی مون

وعدے پورے نہ کرنے پر بشارالاسد سے ناطہ توڑ لیا ،بان کی مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                       نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ انہوں نے شام کے صدر بشارالاسد کی طرف سے وعدے پورے نہ ہوے کی وجہ سے اس کے ساتھ براہ راست رابطے منقطع کر دیے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں بان کی مون نے کہا کہ میں نے شام میں اپنے نمائندے کو شامی حکومت کے ساتھ رابطہ رکھنے کی ذمہ داری دی ہے، اس سے پہلے جب ابھی شامی تنازعہ کی ابتدا تھی تو متعدد بار رابطہ کیا، لیکن جب میں نے محسوس کیا کہ وہ اپنی بات پر پکے نہیں رہتے تو میں نے رابطوں کو غیر مفید سمجھتے ہوئے ختم کر دیا،بان کی مون نے کہاکہ میں شامی حکومت سے رابطوں کیلیے اپنے خصوصی نمائندے کو بروئے کار لاتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ الاحضر ابراہیمی علاقے کے حکومتی و سیاسی کھلاڑیوں کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں، اس لیے شام کی صورت حال کے بارے میں تشویش رکھنے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -