تاجرپاکستان کو مضبوط وخوشحال بنا سکتے ہیں،عامر صدیق چوہدری
لاہور(پ ر )مسلم لیگ ن کے رہنماءآل پاکستان آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین چوہدری عامر صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط خوشحال ترقی یافتہ ملک بنانے میں تاجراہم کردار ادا کر سکتی ہے،حکومت لوہے کی انڈسٹری کو خصوصی مراعات دے تو ہم اربوں روپے زرمبادلہ لا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو صوفی آڑھٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں اسلم رضا بٹ،چوہدری محمد الیاس ،چوہدری بشیر کمبوہ،میاں عاصم شفیع،خواجہ اعجاز رسول،شیخ محمد یوسف،میاں کامران گلزار،حاجی محمد جمیل،صدیاں بٹ،حاجی اعجاز احمد،چوہدری سلیمان عامر،لالہ محمد یوسف،لالہ یونس خان،جان محمد،مصطفی کامران،محمد یونس گجر،کاکا بٹ،محمد شفیق قمر،باسط بٹ،ملک محمد صدیق،فیاض بٹ،عمران شاہ،سید پرویز شاہ،انعام الحق بٹ، سعید رضا بٹ،میاں کبیر احمد،محمد حنیف سمیت لوہے سے وابستہ متعدد شخصیات نے شرکت کی،چوہدری عامر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں جہاں چین کے لئے سرمایہ کاری کے نئے پرکشش مواقع پیدا ہوئے ہیں وہاں پاکستان کے عوام کے لئے روزگار اور تجارت کے نئے دروازے کھل رہے ہیںچین کی ہمہ جہت ترقی قابل رشک ہے اورپاکستان چین کی فنی مہارت کا بھرپور فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے دونوں ملکوں میں دیرپا دوستانہ رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر اور نئے عہد میںداخل ہو رہے ہیں جو دنیا کے لئے ایک مثال ہیں۔