یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا

یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا

  

لندن (سپورٹس ڈیسک) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ریال میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گول سے شکست دیکر لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے چیلسی کو ایگریگیٹ پوائنٹس سکور پر 3-1 گول سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس شکست کے ساتھ ہی چیلسی کی سات سیزن کے دوران تیسری بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔ ایونٹ کے فائنل میں اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم روایتی حریف ریال میڈرڈ کے مدمقابل ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -