داتا گنج بخش ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس

داتا گنج بخش ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس

  


لاہور(سٹا ف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے خوراک بلال ےٰسین اورسپیشل سیکرٹری لو کل گورنمنٹ داؤد بڑائچ کی زیر صدارت گزشتہ روز داتا گنج بخش ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے سی (سٹی) عبداللہ نئیر، ٹی ایم او( داتا گنج بخش ٹاؤن)، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر افسران نے شرکت کی دا ؤد بڑائچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوام الناس کی مدد سے ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے انہوں نے کہا کہ عوام الناس اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گھروں میں پڑے بر تنوں اور واٹر کولر وں میں پانی کو زیادہ دیر تک جمع نہ ہونے دیں اور اپنے گھروں کی چھتوں کی بھی مکمل صفائی ستھرائی رکھیں تاکہ ڈینگی لاروا کی نشوونما و پیدائش کے لئے ساز گار ماحول فراہم نہ ہو سکے۔اس موقع پر بلال ےٰسین نے کہا کہ تمام یونین کو نسلز میں سرویلنس جا ری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوام الناس ملکر ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا کو سر اٹھانے سے پہلے کچلنے کیلئے کمر بستہ ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -