نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے،عرفان دولتانہ

نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں حکمرانوں کی بدعنوانیوں کی داستانیں ٹی وی اور اخباروں کی زینت بنی رہیں مسلم لیگ( ن )کی حکومت کو ایک برس ہوگیاہے لیکن اللہ کے فضل سے مسلم لیگ (ن) کے بدترین دشمن بھی ہماری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا سکے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے روپے کی قیمت بہتر ہوئی ہے او ر زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے زیادہ ہوچکے ہیںچین نے پاکستان کےلئے 32 ارب ڈالر کا ترقیاتی پیکج دیاہے جس کی مدد سے پاکستان اگلے 7 سالوں میں 20 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا انہو ںنے کہا پاکستان سے دوست ممالک کے عملی تعاون کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں ایک دیانت دار حکومت موجود ہے -