آئی پی ایل میں آج بنگلور کی ٹیم حیدر آباد کے مدمقابل ہو گی

آئی پی ایل میں آج بنگلور کی ٹیم حیدر آباد کے مدمقابل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنگلور (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ بھارت میں جاری لیگ میں مختلف ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد کنگز الیون پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ کینگز الیون پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ لیگ کے سلسلے میں آج اتوار کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کے مدمقابل ہو گی۔