جنرل راحیل کا بیان کشمریوں کی قربانیوں کے مطابق ہے ،کشمیری رہنما
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر کے حرےت پسند قائدےن نے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے کشمیر پر دیئے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی قربانیوں کے عین مطابق قراردیا۔ کشمےری رہنماوں نے کہا ہے کہ جنرل راحےل نے کشمیر ی قوم کی طرف سے دی جارہی بے پنا قربا نیوں کی تو ثیق کر دی ہے ۔ حرےت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی ، حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ، محاذ آزادی سرپرست اعظم انقلابی، سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ، لبریشن فرنٹ(آر) سرپرستِ اعلیٰ بیرسٹر عبدلمجید ترمبون، ماس مومنٹ چیئرپرسن فریدہ بہن جی ، پیپلز لیگ چیئرمین مختار احمد وازہ نے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے کشمیر پر دیئے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی قربانیوں کے عین مطابق قراردیا۔ سید علی گیلانی نے پاکستانی فوجی چیف جنرل راحیل شریف کے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں تاریخی حقائق کی روشنی میں بیان دینے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جنرل کا بیان بروقت اور برمحل بھی ہے اور کشمیریوں کی قربانیوں کے تقاضے کے عین مطابق بھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جنوب ایشیائی خطے میں مستقل قیام امن کیلئے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل ناگزیر ہے اور کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہی۔ گیلانی نے کہا پاکستان کی مضبوطی اور استحکام ہی متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کی ضمانت ہی۔ انہوں نے پاکستانی حکمرانوں، سیاستدانوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے استحکام کو ترجیح دیکر اندرونی اور خارجی سطح پر پاکستان نظریاتی اور سرحدیں مضبوط بنائیں اور اھل کشمیر کی دعائیں پاکستان کے استحکام کے لیے ہیں۔ادھرشبیر احمد شاہ نے حریت کا نفرنس جموں کشمیر کی طرف سے جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشائ خطے میں مستقل قیام امن کیلئے تنازعہ کشمیر کو کشمیر یوں کی خواہشات کے عین مطا بق اور اقوام متحدہ سلامتی کو نسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کر نا نا گزیر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ی قوم کی طرف سے دی جارہی بے پنا قربا نیوں کی تو ثیق کر ی۔ شبیر شاہ نے کہاکہ جنرل راحیل نے کشمیر ی نو جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جس کے لئے پو ری کشمیر ی قوم اور حریت کانفرنس کی پوری قیادت ،شبیر احمد شاہ ،نعیم احمد خان ،مشتاق اسلام ،فاروق احمد ڈار(بٹہ کراٹی) ،محمد یوسف نقاش ،شبیر احمد ڈار ، ،محمد اقبال میر ا±ن کے شکر گذار ہیں ۔شبیر شاہ نے کہا پا کستانی عوام ،حکمران نے ہر وقت کشمیر ی تحریک آ زادی کو سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت کی ہے اور میں امید کر تا ہوں کہ جب تک یہ تحریک آ زادی اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچتی ہے تب تک پاکستان اپنی سفارتی وسیاسی مد د جاری رکھے گا ۔شاہ نے مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جو انہوں نے دیا ہے جبکہ چدمبرم کشمیر کی حالت سے بخوبی واقف ہو کر بھی نوشتہ دیوار نہیں پڑ ھ رہے ہیں۔شاہ نے کہا کشمیر کبھی بھی ہندوستان کا حصہ نہیں رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا ۔اس دوران محا ذِ آزادی سر پرست اعظم انقلا بی نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کا یہ بیا ن بالکل در±ست ہے کہ کشمیر پا کستا ن کی شہ رگ ہی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے دریا ﺅ ں کی بدولت ہی پاکستان کے کھیت شاداب اور آباد ہیں، کشمیر آزاد ہو گا تو ہم کشمیر کے دریا ﺅ ں کا ر±خ نہیں مو ڑیں گی۔ یہ دریا پاکستان کی طر ف ہی بہتے رہیں گی۔دریں اثنائ ظفر اکبر بٹ نے جنرل راحیل شریف کے کشمیر پر دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل اور شہ رگ اورکشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت قائد اعظم علی محمد جناح کے موقف کی تائید ہے ۔انہوںنے امید ظا ہر کی کہ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کو اخلاقی اورسفارتی مدد کو جاری رکھے گا ،کشمیری عوام بے پناہ قربانیوں کو رائیگان نہیں ہونے دیں گی۔ بیرسٹر عبدلمجید ترمبو نے جنرل رہیل شریف کی طرف سے دیئے گئے بیان کاخیر مقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ ایسے بیانات ہمیشہ حوصلہ افزائ ہوتے ہیں ۔ فریدہ بہن جی نے جنرل راحیل کے بیان کی سراہنا کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ بھارت افواج اور سیاستدان جنرل راحیل کے بیان کا سنجیدگی سے لے کر مسئلہ کشمیر کے پ±رامن اور دیرپا حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آئینگی۔ مختار احمد وازہ نے نماز جمعہ کے بعد ویری ناگ اسلام آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحل شریف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی پورے جنوبی ایشائی خطے میں امن و اسلامتی کی ضمانت دی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اسلئے پاکستانی آرمی چیف کا بیان حقیقت پر مبنی ہے ۔