اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں ، ناصر جمشید

اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں ، ناصر جمشید

  

بورے والا( آن لائن)قومی کرکٹر ناصر جمشید نے کہاہے کہ انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے اور اس وقت اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں بیٹنگ میں جو چھوٹی موٹی خامیاں تھیں انکو بھی دور کرنے کی کوشش کی ہے انکی اس وقت تمام تر توجہ ورلڈ کپ 2015پر ہے اور اس سلسلہ میں بھر پور تیاریاں کر رہا ہوں اور انشاءاللہ قومی امید ہے کہ اپنی کارکردگی کی بنا پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاﺅں گا سلیکٹر کے اعتماد پر پورا اترﺅں گا انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ محمد عرفان مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور ان کی ٹیم میں شامل ہونے سے قومی کرکٹ ٹیم کا باﺅلنگ اٹیک مضبوط اور موثر ہو گا انہوں نے کہا کہ انہیں محمد عرفان کے آبائی علاقہ گگومنڈی آکر یہاں کے شائقین،مداحوں اور اہل علاقہ نے جس طرح انکا والہانہ استقبال کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -