حکومت نے لوڈشیڈنگ کے قومی بحران پر سیاست چمکائی،نصیر احمد

حکومت نے لوڈشیڈنگ کے قومی بحران پر سیاست چمکائی،نصیر احمد

  


لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نئی نامزد ہونے والی نائب صدر شبانہ اظہر چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انسانی حقوق ونگ کے رہنماؤں نصیر احمد، عمر حیات تبسم ، توقیر اکرم، رائے علی حسین ایڈووکیٹ، عبدالکریم میونے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کے قومی بحران پر اپنی سیاست کا بازار گرم کیا ، احتجاج کے نام پر مسلم لیگی کارکنوں نے سرکاری املاک کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں لوٹ بھی لیا شہباز شریف نے 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکنے پر اپنا نام تبدیل کرنے کا دعویٰ دیا اگرپیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بجلی کے بحران سے نبٹنے کے لئے بنائے جانے والے پروگراموں کو چلنے دیا جاتا تو آج بجلی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی تھی ، آج مسلم لیگ (ن )کی حکومت کو ایک سال ہو گیا ہے اور لوڈشیڈنگ میں سابق سالوں کی نسبت کئی سو گنا اضافہ ہوچکا ہے ، لوڈشیڈنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے عابد شیر علی صوبوں کے درمیان نفرتوں کا بازار گرم کر رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والوں کو بجلی چور کہا جارہا ہے جو کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت کا قابل مذمت فعل ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے بجلی کے بحران سے نپٹنے کیلئے رکھے جانے والے فنڈ بھی میٹرو بس پر لگا دےئے ہیں، بجلی کے بحران سے سے پورا ملک اذیت میں مبتلا ہے کارخانے اور ادارے بند ہوجانے سے پاکستان کا معاشی بحران بھی گھمبیر ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ جلد ہی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو شرکت کی دعوت دیگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -