محسن خان نے بھی ہیڈکوچ کیلئے درخواست جمع کرادی

محسن خان نے بھی ہیڈکوچ کیلئے درخواست جمع کرادی

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے درخواست جمع کرادی۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سابق ٹےسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے ہفتہ کو پی سی بی میں قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے درخواست جمع کرائی ہے ۔وہ اس سے قبل 2011ءسے 2012ءتک قومی ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ رہے ہیں۔پی سی بی ہیڈکو چ سمیت کوچز کا اعلان چھ مئی کو کرے گا۔ اعجاز احمد نے فیلڈنگ کوچ کیلئے درخواست دے دی۔ ڈیو واٹمور کے سبکدوش ہونے کے بعد ان دنوں پی سی بی ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچز کی تلاش میں مصروف ہے جس کیلئے امیدوار اپنی درخواستیں جمع کرراہے ہیں،اب تک ہیڈ کوچ سمیت کوچز کی دیگر آسامیوں کیلئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے وقار یونس، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد اور اعجاز احمد کے نام سامنے آچکے ہیں۔ اسپن باو¿لنگ کنسلٹنٹ کیلئے ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ جبکہ فیلڈنگ کوچ کیلئے غیر ملکی کوچ فیورٹ ہیں تاہم اعجاز احمد نے بھی درخواست دے دی ہے جو وقار یونس کے پچھلے دور میں فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے چیئرمین کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں کوچز کی تقرری کا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -