جنوبی کوریا ،زیر زمین میں چلنے والی دو ٹرینوں میں تصادم ،تین افراد ہلاک

جنوبی کوریا ،زیر زمین میں چلنے والی دو ٹرینوں میں تصادم ،تین افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                             سیول(این این آئی) جنوبی کوریا میں زیرزمین چلنے والی دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افرادہلاک اور250سے زائد افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی حادثے کے بعد جنوبی کوریا کو ایک ماہ کے دوران دوسرے بڑے سانحہ کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب دارالحکومت سیﺅل میں زیر زمین چلنے والی 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افرادہلاک ہوگئے ، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق 150 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ100سے زائد زخمیوں کو داخل کرلیا گیا ،ریلوے حکام نے بتایاکہ دونوں ٹرینوں میں تقریبا ایک ہزار مسافر سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں زیادہ تر افراد محفوظ رہے، حکام کا کہنا تھا کہ زیر زمین چلنے والی ٹرینیں آٹومیٹک ہیں اور خدشہ ہے کہ ٹرینوں کے قریب آنے سے قبل ہی ان کے آٹومیٹک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہو تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -