ایل ڈی اے ایونیو ون کے کلیئر رقبے پر واقع پلاٹوں کے مالکان کو واجبات جمع کرانے کا حکم
لاہور(پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سرکاری ملازمین کی رہائشی سکیم ایل ڈی اے ایونیو ون کے کلیئر رقبے پر واقع پلاٹوں کے مالکان /الاٹیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا پلاٹ کی قیمت کے بقایا جات جرمانے کے ساتھ 30جون 2014ء تک جمع کروادیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مجاز اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق پلاٹوں کی بقایا قیمت جمع کروانے کے لئے اس آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ واجب الادا رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں ایل ڈی اے الاٹمنٹ لیٹر کی شق نمبرXI کے تحت ایسے پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر نے کا مجا ز ہوگا تا ہم اس فیصلے کا اطلاق ایسے پلاٹوں پر نہیں ہو گا جن کے معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں