پی سی بی کوچ ہنٹ کمیٹی کا اجلاس6مئی کو لاہورمیں ہو گا
لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچ ہنٹ کمیٹی کا اجلاس6مئی کو پی سی بی ہیڈکوارٹرز لاہورمیں ہو گا ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں معین خان، انتخاب عالم اور ہارون رشید شرکت کرینگے
، پی سی بی نے چند روز قبل ہیڈ کوچ، اسپن بولنگ کنسلٹنٹ، بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور اسپورٹس فزیو تھراپسٹ کی پوزیشنز کیلئے اشتہار جاری کیا تھا، کمیٹی سب سے پہلے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کرے گی، اس کے بعد مشاورتی عمل میں اسے بھی شریک کر کے دیگر اسٹاف کا تقرر ہو گا، ثقلین مشتاق کو بولنگ کوچ اور مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس بار وقار یونس کو بھاری معاوضہ ادا کیا جائیگا، انھیں بھی واٹمور کے برابر رقم دی جائے، بورڈ بھی انھیں پرکشش تنخواہ کی آفر کرنے میں کوئی مسئلہ محسوس نہیں کرتا، یاد رہے کہ واٹمور ماہانہ 15لاکھ روپے وصول کرتے تھے۔