جمہوریت بھٹوخاندان کی قربانیوں کی وجہ سے مضبوط ہوئی،عدنان ہنجرا

جمہوریت بھٹوخاندان کی قربانیوں کی وجہ سے مضبوط ہوئی،عدنان ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور اس کا استحکام بھٹو خاندان کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہے آج بھی پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے آصف علی زرداری نے حکومت کو بیساکھاں دے رکھی ہیں تاکہ جمہوری نظام چلتا رہے اور حکومت اپنا وقت پورا کرے مگر حکومت عوام کو ریلیف دینے میں نا کام ثابت ہو ئی ہے حکومت کی ایک سال کی کارکردگی صفر ہے حکومت زندگی کے ہر شعبہ میں ناکام نظر آرہی ہے اوپر سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھرکر دیا ہے اور وزیر مملکت بڑھکیں لگا لگا کر عوام کو خوش کرنے کی نا کام کوششیں کر رہے ہیں مگر وہ بڑھکیں لگانے کی بجائے لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیں تو بہتر ہو گا
کیوں کہ اب عوام عملی کاموں پر یقین کرتے ہیں بڑھکوں پر نہیں لہذا حکومت عوامی مسائل پر توجہ دیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں اور عوام خوشحال ہو سکیں پاکستان میں آج بھی غریب مزدور کسان اورپسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے جو آج بھی ان کے حقوق کی خاطر جدوجہد کر رہی ہے اور اس جدوجہد میں بے شمار قربانیاں دے چکی ہے پیپلز پارٹی نے ہر بجٹ میں 30% سے 40% تک گورنمنٹ ملازم کی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے تاکہ وہ اچھی زندگی گزار سکیں مگر حکومت ایسے کرنے میں نا کام ثابت ہوئی ہے اور اوپر سے محکموں کی نج کاری ملازمین پر کاری زیرب سے کم نہیں پیپلز پارٹی نج کاری کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گی اور ملازمین کا دفا ع ہر فورم پر یقینی بنائیں گی ہم آج بھی اس ملک کے غریب مزدور محنت کش اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق حاصل کرنے اور ان کو اچھی زندگی کی ضروریات مہیا کرنے کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھیں ہوئے ہے ہم بلاول اور آصف علی زرداری کی قیادت میں مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کو ان کا حق دلائیں گے بلاول پنجاب ضرور آئیں گے کیونکہ پنجاب آنے سے کارکن متحرک اور فعال ہونگے اور پیپلز پارٹی گراس روٹ لیول سے متحرک ہو گی۔