سنی اتحاد کونسل4تا 13مئی ’’عشرہ پاک فوج کو سلام‘‘منائے گی

سنی اتحاد کونسل4تا 13مئی ’’عشرہ پاک فوج کو سلام‘‘منائے گی

  


لاہور(سٹا ف رپورٹر) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 4 تا 13 مئی ’’عشرہ پاک فوج کو سلام‘‘ منائے گی عشرہ کے دوران تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں، مظاہرے اور کانفرنسیں ہوں گی اور گلیوں، بازاروں میں قومی پرچم اور فوجی شہداء کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی نیز سنی اتحاد کونسل کے کارکنان و عہدیداران پاک فوج کے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات جمع کروائیں گے 11مئی کو انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے اس بات کا فیصلہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی زیرصدارت منعقدہ مرکزی مجلس شوریٰ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھارت کے وفاداروں اور پاکستان کے غداروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے شہدائے وطن کا لہو ہمیں پکار رہا ہے پاک فوج کو کمزور کرنا حکومت اور طالبان کا مشترکہ ایجنڈا ہے مخالفین فوج نفرت کی علامت بن چکے ہیں غدارانِ وطن کے چہرے بے نقاب ہو گئے ہیںیومِ شہداء کے موقع پر آرمی چیف کی تقریر قوم کے دل کی آواز ہے ہمارے حکمران عوام پرست نہیں مفاد پرست ہیں آسام میں بھارتی مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے حکومت کی رٹ قائم کرنے میں ناکام حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں جمہوریت صرف لوٹ مار کا نام نہیں ہے 11مئی کو 35 پنکچروں والی فراڈ جمہوریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ بے لگام لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے قوم مسائل کی آگ میں جل رہی ہے اور وزیراعظم سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں اجلاس میں طارق محبوب صدیقی، علامہ محمد شریف رضوی، سیّد جواد الحسن کاظمی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مولانا وزیرالقادری، صاحبزادہ حسن رضا، صاحبزادہ حسین رضا ایڈووکیٹ، ارشد مصطفائی، میاں فہیم اختر، ملک بخش الٰہی، پیر طارق ولی چشتی، پیر میاں غلام مصطفی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، شیخ محمد ذوالفقار رضوی، صاحبزادہ مطلوب رضا، حاجی رانا شرافت علی قادری، علامہ حامد سرفراز، مفتی محمد یونس رضوی، صاحبزادہ حمید الدین رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -