ایشین گیمزکےلئے قومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

ایشین گیمزکےلئے قومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) 17 ویںایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تربیتی کیمپ باضابطہ طور پر کل سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ایشین گیمز 19ستمبر سے 4اکتوبر تک کوریا میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے ملک بھر میں سے اوپن ٹرائلز کے بعد ممکنہ 37 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا تھا۔ فیڈریشن حکام نے ممکنہ کھلاڑیوں کو آج کیمپ کمانڈنٹ شہناز شیخ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ، کیمپ کیلئے ٹیم آفیشلز میں شہناز شیخ بطور مینیجر اور کوچ، ناصر علی، محمد شفقت بطور کوچ، سید ثمر حسین اور سید ابو زر کوچز، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر اور عدنان فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔ اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس، عدنان شکور، محمد اقبال، محمد عمران، محمد خالد، عباد علی، عبدالستار، زاہد اللہ، اسد عزیز، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، تصور عباس، عثمان حنیف، محمد شعیب، محمد بلال، ولید حمید، حماد، علی حسین، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، علی شان، محمد عمر بھٹہ، محمد رضوان سینئر، محمد دلبر، اسفند اکرم، ارسلان قادر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -