عوام کو ریلیف دیے بغیر حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی،ثمینہ گھرکی

عوام کو ریلیف دیے بغیر حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی،ثمینہ گھرکی

  


لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دئیے بغیر حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا حکومت کو عملی کام کرنا ہوں گے جب تک مہنگائی بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو گی تب تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا ہم حکومت کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانا چاہتے لیکن اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے گی تو پھر ہم خاموش تماشائی بھی نہیں بنیں گے ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت عوام کے سب سے بڑے مسائل مہنگائی ‘ بے روز گاری اور بجلی سوئی گیس کی قلت ہے حکومت نے انتخابات کے وقت عوام کو یہ سب چیزیں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آنے کے بعد عوام کو سہانے خواب دکھانے والے اب صبر کی تلقین کررہے ہیں جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو صبر کی تلقین حکومت کے موجودہ وزراء نے اس وقت عوام کو کیوں نہیں کی انہوں نے کہا کہ عوام بھولے نہیں ہیں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت مظاہروں کی قیادت کیا کرتی تھی اور عوام کے ساتھ ملکر حکومت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچاتی تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -