وورسیسٹرشائر نے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز سے معاہدہ کر لیا

وورسیسٹرشائر نے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز سے معاہدہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (سپورٹس ڈےسک)مشہور کلب وورسیسٹرشائر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز سے معاہدہ کر لیا۔ کلب نے معین علی کی جگہ ایک ماہ کیلئے ہیلز کی خدمات حاصل کی ہیں،معین علی انگلینڈ ٹیم کے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کی وجہ سے کلب کو دستیاب نہیں ہیں۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کے بعد انگلش ٹیم سری لنکا کے خلاف مکمل سیریز کھیلے گی۔ ہیلز کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں آج اتوار سے گلیمورگن کے خلاف شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں وورسیسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ وورسیسٹرشائر کی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔