قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ،پنجاب ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز 10 مئی کو ہوں گے

قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ،پنجاب ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز 10 مئی کو ہوں گے

  

لاہور (اے پی پی) رواں ماہ کراچی میں شیڈول قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے سے پنجاب ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز 10 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔ چیمپئن شپ 14 سے 25 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں دانش کلیم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کے دیگر اراکین میں محمد سرور، مدثر علی خان، دلاور حسین اور عامر جلیل چوہان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -