کھلاڑی کےلئے اپنے آپ کو فٹ رکھنا وقت کی ضرورت ہے، ذوالفقار بابر

کھلاڑی کےلئے اپنے آپ کو فٹ رکھنا وقت کی ضرورت ہے، ذوالفقار بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ذوالفقار بابر نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی تیز ترین کرکٹ کے لیے کھلاڑی کو اپنے آپ کو فٹ رکھنا وقت کی ڈیمانڈ ہے اور تینوں شعبوں میں بھی ایکسپرٹ ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ صرف ٹی ٹوئنٹی میں ہی نہیں کرکٹ کی تمام فارمیٹ کے لیے سپنگ باﺅلر کو اہمیت حاصل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز گگومنڈی میں آل پنجاب شفقت ظہور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں خصوصا سپنر کو اپنی تمام تر توجہ اور گیم پلان کے مطابق باﺅلنگ کروانی چاہئے ذراسی غلطی اور لوز باﺅلنگ کے رزلٹ باﺅنڈری سے باہر چوکے چھکے کی صورت میں نکلتا ہے انہوں نے کہاکہ وہ آجکل کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ذوالفقار بابر نے کہا کہ انکا تعلق فٹ بالر گھرانے سے ہے انکے والد عبدالغفار قومی فٹ بالر تھے لیکن ذوالفقار بابر نے کہا کہ انکی توجہ شروع سے ہی کرکٹ کی طرف تھی اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں انکی بھرپور حوصلہ افزائی،توجہ اور دعاﺅں کی بدولت سے ہے۔