ساﺅتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ آج شروع ہو گا

ساﺅتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ آج شروع ہو گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال شیڈول ساﺅتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہو گا۔ چیمپئن شپ 23 سے 26 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) نے رواں برس جون میں شیڈول ساﺅتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

 ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ (آج) اتوار سے شروع ہو گا اور 20 جون کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں اختتام ہو گا۔ اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں عبدالحق، زاہد اقبال، محبوب شاہ، عثمان بشیر، اظہر سلیم، محمد شمریز، محمد خورشید، محمد شعیب، زاہد سلطان، صمد مسعود، حسیب رضا، شاہ مسعود، حسین ناصر، شاہد، فیصل الرحمان، حمود الرحمان، محمد اخت، زوہیر چوہان، پریم شہزاد، احمد جان، فرحان احمد، شہزاد سلطان، محمد علی اور پرویز اقبال شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں مقبول احمد کوچ، محمد انور اور خالد پرویز اسسٹنٹ کوچز ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -