ویمنز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی،بیلجیئم نے بھارت کو کلاسیفکیشن میچ میں 4-2 گول سے ہرا دیا

ویمنز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی،بیلجیئم نے بھارت کو کلاسیفکیشن میچ میں 4-2 گول سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گلاسگو (سپورٹس ڈیسک) ایف آئی ایچ ویمنز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی ٹورنامنٹ کلاسیفکیشن میچوں میں بیلجیئم نے بھارت اور کوریا نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔ گلاسگو میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے کلاسیفکیشن میچ میں کوریا کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گول سے زیر کیا، کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا، دوسرے ہاف میں کورین ٹیم مزید ایک گول کرنے میں کامیاب رہی اور اس کی برتری آخر تک برقرار رہی۔ بیلجیئم اور کوریا کی ٹیمیں آج اتوار کو پانچویں پوزیشن کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔