مینز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی کلاسیفکیشن میچز،نیوزی لینڈ اور فرانس کی ٹیموں کی فتوحات

مینز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی کلاسیفکیشن میچز،نیوزی لینڈ اور فرانس کی ٹیموں کی ...

  

کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک) ایف آئی ایچ مینز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی ٹورنامنٹ میں کلاسیفکیشن میچوں میں نیوزی لینڈ نے پولینڈ اور فرانس نے جاپان کو شکست دے دی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے کلاسیفکیشن میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت پولینڈ کو یک طرفہ مقابلے میں 6-1 گول سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں فرانس نے جاپان کو 3-2 گول سے ہرایا۔

یونٹ میں پانچویں اور ساتویں پوزیشن کے میچز آج اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ پانچویں پوزیشن کیلئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فرانس کے مدمقابل ہو گی جبکہ ساتویں پوزیشن کے میچ میں پولینڈ کا مقابلہ جاپان سے ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -