پاکستان یواے ای کی کنڈیشنز میں مشکل حریف ثابت ہوگا، مائیکل کلارک

پاکستان یواے ای کی کنڈیشنز میں مشکل حریف ثابت ہوگا، مائیکل کلارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان یواے ای کی کنڈیشنز میں بہت مشکل حریف ثابت ہوگا،سپن بولنگ کا سامنا ہمارے بیٹسمینوں کے لیے روایتی طور پر مشکل چیلنج رہا ہے، آسٹریلیا میں ہم تیز اور باﺅنسی وکٹوں پر کھیلنے کے عادی ہیں،جہاں گیند بہت بعد میں اسپن ہونا شروع ہوتی ہے لیکن برصغیر میں اس کے برعکس ابتدا ہی سے بال ٹرن لیتی ہے۔ایک انٹرویو میں مائیکل کلارک نے کہا کہ یو اے ای میں سعید اجمل اور ان کے ساتھیوں سے نمٹنے مشکل چیلنج ہوگا۔کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم کافی اچھی ہے اور انہیں ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ وہ مستقل طور پر یو اے ای میں کھیلنے کے سبب وہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اگر ہمیں اسپن بولنگ پر اپنی کمزوری دور کرنی ہے تو جونیئر لیول پر ٹیموں کو برصغیر کے دورے کرانا ہوں گے۔ اس بات چیت کے دوران انہوں نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کی تجویز پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کی حد تک فلٹ لائٹس میچز قابل قبول ہیں لیکن میں فی الحال نہیں سمجھتا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس قسم کے تجربات کی ضرورت ہے۔