ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ مینز ٹیم ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ مینز ٹیم ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مینز ٹیم ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ جاپان میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، مینز ٹیم ایونٹ میں ٹاپ چار ٹیموں چین، چائنیز تائپے، جاپان اور جرمنی نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں دفاعی چیمپئن چین نے آسٹریا کو زیر کیا تھا، دوسرے کوارٹر فائنل میں چائنیز تائپے نے کوریا کو شکست دی تھی، تیسرے کوارٹر فائنل میں جاپان نے پرتگال کو زیر کیا تھا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں جرمنی نے سنگاپور کو ہرایا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز آج اتوار کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز میں دفاعی چیمپئن چین کا مقابلہ چائنیز تائپے سے ہو گا جبکہ جرمنی اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل کل پیر کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔