ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

  

 کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ میں آج مزید تین میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، نیپال کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی ٹیمیں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ لیگ کے سلسلے میں آج اتوار کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی، دوسرا میچ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں نیپال کی ٹیم اومان کے آمنے سامنے ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -