کویت اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہو گا

کویت اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت سٹی (سپورٹس ڈیسک) کویت اوپن سکوائش ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا۔ تین پاکستانی کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ کویت اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں دنیائے سکوائش کے 16 ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، ایونٹ میں پاکستان کے دانش اطلس خان، خواجہ عادل مقبول اور فرحان زمان ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پہلے راﺅنڈ میں پاکستانی کھلاڑی دانش اطلس خان کا مقابلہ کوالیفائر کھلاڑی سے ہو گا۔ پاکستان کے خواجہ عادل مقبول روایتی حریف بھارتی کھلاڑی ہیرندر پال سندھو کے خلاف میچ سے مہم شروع کریں گے جبکہ پاکستان کے تیسرے کھلاڑی فرحان زمان پہلے راﺅنڈ میں اردن کے کھلاڑی احمد السراج کے آمنے سامنے ہوں گے۔ ایونٹ 7 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔