ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے اجلاس کا انعقاد

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے اجلاس کا انعقاد

  

شیخوپورہ(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن شیخوپورہ کا اجلاس چاچو جاوید ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حکیم حاجی محمد شفیق اور سینئر نائب صدر چوہدری امتیاز عظیم نے کی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چوہدری فلک شیر چھینہ کو مجلس عاملہ کا چئےرمےن، چوہدری علی شجاعت اور چاچو جاوید محمودکوسرپرست اعلیٰ سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن صدر حاجی حکیم محمد شفیق، سینئر نائب منتخب کےا گےا۔اجلاس میںشیخوپورہ کی تنظیمی تربیت اور ڈسٹرکٹ سمر لیگ کا انعقاد اور دیگر معاملات طے پائے گئے ۔صدر چوہدری امتیاز عظیم، مریدکے جمخانہ کرکٹ کلب، نائب صدر اول محمد اکرم شاہین داتا کرکٹ کلب فاروق آباد، نائب صدر دوم عبدالحمید مصطفی ، جنرل سیکرٹری لالہ طاہر امین اسلام میموریل کرکٹ کلب شیخوپورہ، فنانس سیکرٹری مختار احمد طاہر، لیگل سیکرٹری اعجاز غلام نبی ینگ سٹار کرکٹ کلب، وائس چیئرمین مجلس عاملہ حاجی محمد لطیف، باڈی ممبران مجلس عاملہ محمد سرفراز، اعجاز احمد، عمر معین چشتی، مسعود عالم، میڈیا سیکرٹری احتشام الحق غوری، سیکرٹری اطلاعات لیاقت علی، آفس سیکرٹری شوکت علی امجد گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی چیئرمین رانا نوید الحسن، قصر عباس، فاروق احمد، ملک عتیق الرحمٰن، محمد اکرم سپیشل پیپل ان کی موجودگی میں طے پایا گیا ۔

کہ تمام کلب ماہانہ فنڈ 500روپے جمع کروائیں گے۔ سمر لیگ کے تحت حافظ افتخار میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر سمر لیگ کا انعقاد کرے گی۔ جس کے لئے گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لائے گی۔ چاچو جاوید اسلام کرکٹ کلب شیخوپورہ، لالہ طاہر امین اسلام میموریل کرکٹ کلب شیخوپورہ، حاجی محمد لطیف اتحاد کرکٹ کلب شیخوپورہ، محمد شفیق فضل میموریل کرکٹ کلب، رانا نوید الحسن ، سعید میموریل کرکٹ کلب، محمد فاروق اتفاق کرکٹ کلب، عامر شریف نیشنل جم خانہ شیخوپورہ، عمر معین چشتی جناح کرکٹ کلب شیخوپورہ، محمد نعیم مسلم کرکٹ کلب شیخوپورہ، محمد اشرف گوگا کمپنی ہنسو، لیاقت مجاہد کرکٹ کلب مانوالا، سرفراز احمد فاروق میموریل فاروق آباد، مرزا اعجاز احمد نیشنل کرکٹ کلب فاروق آبا، حکیم محمد شفیق رحمت میموریل کرکٹ کلب مریدکے، چوہدری فلک شیر چھینہ شاہین کرکٹ کلب مریدکے، امتیاز تارڑ مریدکے جم خانہ چوہدری علی شجاعت کنٹری کلب مریدکے، حاجی اقبال بشیر، بشیر میموریل کرکٹ کلب مریدکے اور علاقائی دیگر کلبو ں نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنی ایگزیکٹو باڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ارو حکیم محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی تمام کرکٹ کلبیں اور ان کے عہدیدار ہم سب مل کر شیخوپورہ میں سپورٹس کو فروغ دیں گے اور اجلاس کے اختتام پر حکیم محمد شفیق نے دعائے خیر پڑھی گئی اور ملکی سلامتی کےلئے اور ملکی کرکٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -