آئی پی ایل سات ممبی نے پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی پی ایل سات ممبی نے پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  ممبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی پی ایل سات میں ممبئی انڈینزنے کنگز الیون پنجاب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ آئی پی ای کے ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ممبئی انڈینزاور کنگز الیون پنجاب کے میچ میں ممبئی انڈینزنے کنگز الیون پنجاب کو 5وکٹوں سے ہرا دیا۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔کنگز الیون پنجاب کی طرف سے وریدھیمان ساہا سب سے زیادہ 59رنز بنا کر ناٹ آو ٹ رہے جبکہ گلین میکسویل5 4رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ممبئی انڈینز کے ہربھجن سنگھ نے 34رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ممبئی انڈینزانے 19.1اوورز میں 5کھلاڑی آوٹ پر 170رنز اسکور کیے۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے کپتان روہیت شرما نے 39اور کورے اینڈرسن نے 35رنز اسکور کیے۔کنگز الیون پنجاب کے سندیپ شرما اور رشی دھون نے دو، دو وکٹیں لیں۔