انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا
لندن(آئی این پی)انگلینڈکرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اچھے کرکٹر ہی نہیں بزنس مین بھی ہیں، انہوں نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ 31 سالہ اینڈرسن نے ملبوسات میں اپنا برانڈ متعارف کرادیا۔ فی الحال ان کی توجہ صرف مردوں کی فیشن کی طرف ہے۔ اس سلسلے میں لندن میں باقاعدہ تعارفی تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس میں انگلینڈ کے کئی بڑے کھلاڑی شریک ہوئے۔