عدالتی احکامات کی عدم تعمیل، 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم

عدالتی احکامات کی عدم تعمیل، 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف اندراج مقدمہ کا ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک طارق محمود ضرغام نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے عدالت ہذا میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں زیر سماعت ہیںفاضل جج نے مذکورہ ایس ایش اوز کو سائلین کی جانب سے آنے والی اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا تھا جن پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس بناءپر فاضل عدالت نے ایس ایچ او پرانی انارکلی ،کاہنہ ،ملت پارک ،نشتر کالونی ،لوئر مال فیکٹری ایریا اور تھانہ سندر کے ایس ایچ اوز کے خلاف سی سی پی او لاہور کو مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -