داﺅد کولنگ سینٹر ڈی ایچ اے کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر داﺅد کولنگ سینٹر ڈی ایچ اے کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو 8مئی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف ہرجانہ کی ڈگری جاری ہوئی مگر وہ آدھی رقم عدالت میں جمع کروا کر غائب ہو گیا تھا عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر فاضل جج نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔