پاک چائینہ چیمبر پاکستان میں مشینری کی نمائش منعقد کریگا

پاک چائینہ چیمبر پاکستان میں مشینری کی نمائش منعقد کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی)پاک چائینہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں مشینری کی نمائش منعقد کی جائیگی تاکہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی مشینری کی مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ ایسوسی ایشن آف چائینیز انٹر پرائیزز ان پاکستان کے صدر وانگ ژانی نے کہا ہے کہ نمائش سے صرف مشینری کی نمائش بلکہ پاکستانی اداروں کو اپنی پرانی مشینوں کے بدلے نئی مشینوں کی تنصیب سے استعداد کار میں اضافہ کیلئے بھی موقع دستیاب ہوگا۔ تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چینی تاجروں اور صنعتکاروں کو پاکستان میں صنعتوں کے دستیاب بنیادی ڈھانچے سے استفادہ کیلئے راغب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں ۔
جن سے استفادہ کے ذریعے پرکشش منافع کمایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے پاکستانی اور چینی اداروں کیلئے مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری کیلئے معلومات کی فراہمی کیلئے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی بھی تجویز پیش کی ۔

مزید :

کامرس -