ایم ڈی واسا کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کےلئے مقدمہ کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی

ایم ڈی واسا کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کےلئے مقدمہ کی سماعت آئندہ تاریخ تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)تحفظ ماحولیات ٹربیونل نے دریا ئے راوی میں گند ہ پانی پھینکنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیئے مقدمہ کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت ہوئی تو ایم ڈی واسا نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں پلانٹ لگانے کے لیئے مہلت دی جائے جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے ۔